مردخای نے کہا کہ اسرائیل ایٹمی ہتھیاروں کا اعتراف کرنے کے بجائے مجھے گرفتار اور اذیت و آزار پہنچا رہا ہے واضح رہے کہ 22 سال قبل مرد خای نے ڈیمونا میں اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا راز فاش کیا تھا اور اس اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے مرد خای کوروم سے گرفتار کرکے ایک تیز رفتار کشتی کے ذریعہ مقبوضہ فلسطین منتقل کیا جہاں اس نے 18 سال جیل میں کاٹے ہیں مرد خای 21 اپریل 2004 میں قید کی مدت کاٹ کر جیل سے آزاد ہوئے اور اس کے بعد بھی متعدد بار اسرائیلی پولیس کی طرف سے تشدد کا شکار ہوئے ہیں مرد خای ایک عیسائی ہیں اس نے فرانس جرمنی ، برطانیہ ، امریکہ ایئرلینڈ سے پناہ کی درخواست کی لیکن مذکورہ ممالک نے اسرائیل کے خوف کی وجہ سے اسے پناہ دینے سے انکار کردیا ۔ لہذا کہا جاسکتا ہے کہ دنیا کے اکثر مغربی ممالک پراسرائيل کی دھاک ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174785
اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کے ماہرمردخای وانونو نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔